Uncategorized

دوفتوحات سے قومی کھلاڑیوں کا گراف بلند، حارث روف ٹاپ 20 باولرز میں شامل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو میچوں میں فتوحات نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا گراف بلند کر دیا بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ،بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث رو¿ف 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راو¿نڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button