Uncategorized

آصف علی نے نصیحت پلے سے باندھی بلے سے رنز اگل پڑے

پاکستانی بلے باز آصف نے آل راونڈر شعیب ملک کی نصحیتیں پلے سے باندھ کر بلے سے رنز اگل دئیے اور جیت میں نمایاں کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے .
بتایا گیا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مطلوبہ ہدف کی جانب جانے میں جب رکاوٹ پیش آئی تو ایسے میں آصٍف علی آئے تو انہیں
شعیب ملک نے آصف نصیحتیں کیں جن میں سے ایک اپنی مرضی کے مطابق کھیلنا تھی۔
آصف علی نے بتایا کہ جب میں بلے بازی کیلئے میدان میں اتر ا تو سوچ رہا تھا کہ میچ جیتنا ہے ، بھارت کے خلاف میچ اہم تھا مگر نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا بہت ضرورت ہے ، جب کریز پر پہنچا تو پہلے سے موجود شعیب ملک نے کہا کہ آصف آج تمہارا دن ہے ، اپنی مرضی سے کھیلو مگر ٹارگٹ کو سامنے رکھ کر کھیلنا ۔
آصف علی نے بتایا کہ پریکٹس کے دوران بھی شعب لک رہنمائی کرتے رہتے ہیں کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر گیند سلو اور نیچے آرہا تھا، شارت کھیلنا آسان نہ تھا، بیک فٹ پر چھکا مارنا مشکل ہوتا ہے ۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے جیت سے نوازا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button