تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں کےپی کابینہ کی تشکیل : محمود خاں نے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا

خیبر پختونخوا میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا، سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگراں کابینہ کے لیے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس حوالے سے دعوت دی گئی تو انہوں نے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ کے انکار کے بعد نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مشاورتی عمل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ گورنر اور نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button