تازہ ترینخبریںدنیا

چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

جرمنی میں ٹرین کے اندر چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں مقامی ٹرین کیل سے ہیمبرگ کی طرف جارہی تھی جس میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا۔

جرمن فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4 مسافروں کو معمولی زخم آئے ، حملے میں ملزم کو بھی چوٹیں آئی ہیں، تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جرمنی کی وزیر داخلہ نے ٹرین میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button