تازہ ترینتحریکخبریں

علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگادی

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور کارکن و عہدیدار گھروں میں بیٹھے رہے تو وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔

حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، حکمرانوں نے احمقانہ حرکت کرنے کا سوچ رکھا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا، وہ کوئی کلبھوشن نہیں سابق وفاقی وزیر اور ایک وکیل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button