تازہ ترینخبریںسپورٹس

نمبر ون ٹیم کو شکست دے کر ٹیم کا مورال ہائی ہوگیا ، فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے کی نمبر ون ٹیم ہے، اس کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹیم کا مورال ہائی ہوا۔

 فخر زمان نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں وہ نتائج نہیں ملے ، جس کی ہم توقع کر رہے تھے لیکن ون ڈے سیریز کا آغاز اچھے انداز سے ہوا ، پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کی، جس کی وجہ سے کیوی ٹیم بڑا سکور نہیں کرسکی، اس لیے ہم نے بھی زیادہ چانس نہیں لیا۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ جو پلان بنایا تھا کہ اس کے مطابق بیٹنگ کی، دوسری اننگز میں گیند زیادہ بریک ہو رہی تھی، لیکن بڑا سکور نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔

فخر زمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتی ہے، اگر ایسی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے رہیں۔ اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں بھی آپ کا کردار ہوتا ہے کوشش ہوگی کہ اس پرفارمنس کو اگلے 2 میچز میں بھی برقرار رکھوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button