تازہ ترینخبریںپاکستان

صوبائی حکومتوں کی نااہلی : آٹے کی قیمت کو پَر لگ گئے

صوبائی حکومتوں کی نااہلی ن آٹے کی قیمت کو پَر لگا دیے ، آٹا مہنگا ہونے سے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔ صوبوں نے یومیہ کوٹے سے کم گندم ریلیز کرکے بحران پیدا کردیا۔

رپورٹس کے مطابق 106 دن کی گندم ہاتھ میں لیے بیٹھے پنجاب کے پاس نئی گندم 82 دن میں آجائے گی۔ سندھ کے پاس 98 دن کی گندم ہے جبکہ صوبے میں اگلی گندم 70 دن بعد آجائے گی۔

اسی طرح کے پی میں 152 دن کی گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور اگلی گندم 96 دن بعد آجائے گی۔

بلوچستان کے گندم کے ذخائر ضرورت سے کم لیکن اس کی وجہ بلوچستان کا ٹریڈنگ کارپوریشن سے درآمدی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ ہے، جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button