تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

2 فٹ لمبے چوہے گھروں میں گھسنے لگے، وجہ سامنے آ گئی

برطانیہ میں 2 فٹ تک لمبے چوہے گھروں میں داخل ہونے لگے جس کے باعث شہریوں کی زندگی سے سکون رخصت ہو چکا ہے۔

برطانیہ میں آفس نہ جانے اور گھروں سے کام کرنے کے باعث کئی علاقوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 فٹ تک لمبے چوہے شہریوں کے گھروں کی دیواروں پر چڑھ کر، واش روم اور نالیوں کے ذریعے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گھروں سے کام کرنے کے باعث لوگوں کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہونے کے باعث کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کو گلیوں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کچرا دان بھر جاتے ہیں اور انہیں صاف نہیں کیا جاتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچرا دان بھر جانے کے سبب چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں 20 کروڑ چوہے موجود ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق چوہے انسانوں کے لیے خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button