تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم

 پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو  1.2 ارب کا قرضہ لوٹا دیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، جمعہ کو امارت کے این بی ڈی بینک کو600 ملین ڈالر جبکہ دبئی اسلامک بینک کو 420 ملین ڈالر واپس کئے

جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چائنیز ڈیولپمنٹ بینک سےسات سو ملین اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالررواں ہفتے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button