انتخاباتتازہ ترینخبریں

الیکشن کمیشن کی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے لگایا گیا دہری لسٹوں کا الزام الیکشن کمیشن کی جانب سے رد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن پرانی فہرستوں پر ہی ہوں گے۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کئے جاسکتے، الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ جمعے کے روز چیفچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کئے جا سکتے، ادھر ادھر کی بات نہ کریں جو مسئلہ ہے ایک مرتبہ بیان کریں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔

جمعےکوچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری انتخابی فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button