تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دلہا ’پیاز‘ کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچ گیا

پاکپتن میں دلہا پیاز کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچ گیا اور پیاز مہنگی ہونے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

پاکپتن کے نواحی گاؤں میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو سے زائد ہوگئی جس پر دلہے میاں محمد آصف نے نوٹوں یا پھولوں کے بجائے پیازوں کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچے۔

دلہے میاں کو تقریب میں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا لیکن انہوں نے منفرد احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

دلہے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 620 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پیاز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

شہریوں کی جانب سے مہنگائی پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button