تازہ ترینخبریںدنیا

ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور مجھے مارا، شہزادہ ہیری

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے  میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔

شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے ہیری کا گریبان پکڑا۔

شہزادہ ہیری نے  اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے۔

اس سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ معاملات پر شکوہ بھی کیا تھا۔

شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کسی کا نام اور کسی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھاکہ انہوں نے مفاہمت کے لیے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button