تازہ ترینتحریکخبریں

ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر شرجیل میمن اور ناصر شاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کریں گے ، شبلی فراز

 تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ الزام پر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے ۔ ناصر شاہ اور شرجیل میمن لین دین کے پروفیشنل ماہر ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خواہاں نہیں ، ملک کی خاطر بات چیت کر سکتے ہیں۔ ملک میں اس وقت معاشی اور ہر طرح کا کہرام پایا جاتا ہے، ملک کی جو صورتحال ہے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا ، ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو ادارے ملک میں فوری انتخابات کروا سکتے ہیں وہ کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button