تازہ ترینخبریںدنیا

یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سعودی سفیروں کی تعیناتی

سعودی عرب نے یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سفیروں کو تعینات کر دیا۔

ھیفا الجدیع اور نسرین ال شبیل نے بالترتیب یورپی یونین اور فن لینڈ میں بطور سعودی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔دونوں خواتین عہدیداران سے ریاض کے الیمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عہدوں کا حلف لیا۔

ھیفا الجدیع نے یورپی یونین میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہی ملنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سعودی خواتین سفیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔سب سے پہلے 2019 میں شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا کے لیے سعودی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button