تازہ ترینتحریکخبریں

سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی ہدایت پر اجلاس بلانے سے انکار

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا۔

سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے، اس لیے نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا ہے۔ موجودہ اجلاس سپیکر نے طلب کیا ہے ، جسے گورنر بھی ختم نہیں کر سکتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button