تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

پنجاب ویب 3.0 ٹیکنالوجی اپنانے والا پہلا صوبہ بن گیا

چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید بلال حیدر نے گزشتہ روز ایک تقریب میں ارفع ٹاور میں ویب 3.0 ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پی آئی ٹی بی کے منتخب سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اسناد حاصل کرنے والوں میں حبیب نواز خان‘ریشم جمشید‘مہرین احمد‘اسامہ بن فیاض‘ علی شیر‘حافظ سید سلیمان‘ پرویز عابد‘ رضا اقبال خان‘مامون حامد‘ محمد زبیر‘ قمبر علی اور خضر عباس شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ پنجاب ویب 3.0 ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے کام کا آغاز کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

ویب تھری ٹیکنالوجی کے نفاذ سے معاشی ترقی تیز تر اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button