تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے آئینی و قانونی ماہرین کی ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آئینی اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کی آئینی پوزیشن پر بریفنگ دی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بریفنگ کے دوران کہا کہ گورنر کا طلب کردہ اجلاس غیر آئینی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے سے چل رہا ہے، گورنر کے اجلاس پر اجلاس بلانے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ بھی جیتیں گے اور آئینی محاذ پر بھی سرخرو ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ اقتدار سے چمٹے رہنے کا ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button