تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک معاہدے کی منظوری دیدی، اتحادی جماعتیں ناراض

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اراکین کو ریکوڈک منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق یہ قانون سازی ریکوڈک منصوبے کی حد تک ہے۔

شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تنظیم نوکے حتمی معاہدوں پر قانونی رائے کیلئے صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا جبکہ غیرملکی سرمایہ فروغ و تحفظ بل پر سپریم کورٹ کی رائے لی جاچکی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کے فنڈنگ پلان کی بھی توثیق کی گئی جبکہ بعض قانونی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے5 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر اُن کے تحفظات دور کرے گی اور اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بات چیت کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ریکوڈک معاملے پر جے یو آئی اور بی این پی مینگل کے اراکین نے احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے ریکوڈک معاملے پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا۔ ناراض اراکین کا مؤقف ہے کہ ترامیم شامل ہونے کے بعد ہی کابینہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اراکین کے احتجاج اور واک آوٹ کے دوران حکومتی وزراء ناراض اراکین کو مناتے رہے۔ حکومت نے یقین دہانی بھی کرائی کہ تحفظات درست ہیں، جلد ترامیم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button