تازہ ترینخبریںکاروبار

سونا چند گھنٹے بعد ہی غیر معمولی مہنگا، فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

صرافہ بازاروں میں کئی روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج شام کمی ہوئی تھی تاہم چند گھنٹوں بعد ہی نرخ غیر معمولی طور پر بڑھ گئے، جس سے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی سے 1787 ڈالر ہوگئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح ملک کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

منگل کے روز ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 850 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 68 ہزار800 روپے اور 10 گرام 729 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button