تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مونس الہٰی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہی نے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک سے بھی ملاقات کی تھی۔جس کے بعد دونوں نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button