تازہ ترینخبریںسپورٹس

راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ نے 410 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کرالی نے 122 اور بین ڈکیٹ نے 107 رنز سکور کیے جبکہ اب تیسرے بیٹر اولی پوپ نے بھی سنچری بناڈالی۔پہلے دن کے تیسرے سیشن میں انگلینڈ نے 65 اوورز میں 410 رنز بنائے۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں انگلش کپتان بین سٹوکس نے پاکستانی سکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔آنگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور لیام لونگ سٹون ٹیسٹ ڈییبو کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button