تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنیوالے رابطے کر رہے ہیں ، سابق گورنر عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے خواب دیکھنے والے اب گوڈے پکڑنے کے لیے عمران خان سے رابطے کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے کرپٹ الائنس کی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔ امپورٹڈ حکومت کو رعایت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں ۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button