تازہ ترینتحریکخبریںسپورٹس

عمران خان پر ہوئے حملے پر حیرانی ہوئی ، بین سٹوکس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ جو سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ واقعہ پیش آیا اس پر حیرانی ہوئی ، ہم نے سیکیورٹی کے معاملات اپنے سیکیورٹی وفد پر چھوڑ دیے ہیں۔

بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نے کہا پاکستان میں معاملات معمول کے مطابق ہیں، سیکیورٹی وفد نے ہمیں بتایا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی، ہم نے کئی برسوں سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button