تازہ ترینخبریںپاکستان

فیصل کریم کا اعظم سواتی کے فوج مخالف بیان پر ردعمل

 اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں اعظم سواتی ایک مرتبہ بھی نہیں آئے، وہ صرف سوشل میڈیا پر باتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button