تازہ ترینخبریںپاکستان

پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملبے میں دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

 کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کا کام جاری تھا کہ سڑک کا ملبہ دو مزدروں پر گر گیا جس میں دب کر دونوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔

علاقے کے لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ دونوں مزدوروں کی لاشوں کو نکالا، مزدور علاقے کے ہی رہائشی تھے۔

مزدوروں کی شناخت سفیان اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے فوری بعد بلڈوزر کی مدد سے پائپ لائن کے لیے کیے جانے والے گڑھے کو بند کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button