تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کو ابھی پاکستان نہیں آنا چاہیے ، چوہدری شجاعت

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے ۔ وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button