تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مزید 2 ملزمان گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزم نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے پاس پستول بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button