تازہ ترینخبریںپاکستان

جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے: ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک

لاہور ( میاں عمران ارشد ) سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئ

ایس پی سٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ سٹی ڈویژن پولیس نے ایک ماہ میں 4265 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 151 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار کیے اے کیٹگری 18 جبکہ بی کیٹگری کے 133 مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گے عدالتی مفرور 719 جبکہ عادی ریکارڈیافتہ 250 ملزمان کو گرفتار کیا گیاٹاپ رابر کی فہرست میں شامل 92 ملزمان کو گرفتار کیا,

سنگین واردات کرنے والے 23 گینگز کے 50 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 51 لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 141 مقدمات درج کیے اور ملزمان کے قبضہ سے 136 سیمی جبکہ 5 آٹو میٹک رائفل برآمد ہوئی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 187 مقدمات درج کیے گے 49 مقدمات 9C اور 40 مقدمات 9B جبکہ 87 مقدمات شراب فروشی کے درج کیے ملزمان کے قبضہ سے 192 کلو سے زائد چرس 1258لیٹرشراب, 15 کلو گرام بھنگ, 1067 گرام آئس, 3910 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ملزمان سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ملزمان کو خصوصی کریک ڈاون کرتے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا, قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 195 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

نیشنل ایکشن پلان کو ملحوظ خاطر رکھتے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 137 مقدمات درج کیے حساس مقامات اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 227 مقدمات کا اندراج کیا گیا,ایس پی سٹی نے انسداد پتنگ بازی کےحوالہ بتلایا کہ ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی کرتے 101 مقدمات کا اندراج کیا گیا, ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی,ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر 9 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا

ون ویلنگ کرنے پر 43 مقدمات کا اندراج کر کے منچلوں کو گرفتار کیا گیا,گداگروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 68 مقدمات درج کیے گے مزید کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے 16 مقدمات درج کر کے 69 ملزمان کو گرفتار کیاپابندی کے باوجود بلیو لائٹ اور کالے شیشے استعمال کرنے پر 56 مقدمات کا اندراج کیا گیا انسدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 1770 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ  امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button