تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ تحریک انصاف ضلعی انتظامیہ کو مارچ کے لیے این او سی کے درخواست دی تھی، جب کہ 6 اور 7 نومبر کو جلسہ کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے این او سی کی درخواست پر اعتراضات لگادیئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا، اور حکم دیا کہ مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button