تازہ ترینخبریںپاکستان

اشتعال انگیز تقریر کیس : خواجہ اظہار ، فاروق ستار اور وسیم اختر بری ہو گئے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

اس کے عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو ، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں  مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button