تازہ ترینخبریںپاکستان

’جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں ارشدشریف تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے‘

صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں ارشدشریف تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے۔

ٹی وی شو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک شکور پراچہ کمیشن کو مسترد کر کے ارشدشریف کی والدہ نے بالکل ٹھیک کیا ارشدقتل کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو میں بھی مسترد کرتا ہوں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا سنجیدہ ہیں تو چیف جسٹس کوخط لکھیں اور کہیں سپریم کورٹ کا کوئی بھی موجودہ جج کمیشن کی سربراہی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےموجودہ ججزمیں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سینئر ہیں وہ پہلے بھی 2 تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کر چکے ہیں جسٹس قاضی فائزمیموگیٹ اورکوئٹہ میں وکلاپرحملےکی تحقیقات کرچکےہیں ان کی سربراہی میں ارشدشریف تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کو جلاوطن کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف کا پی سی او جج شہید ارشد شریف قتل کیس کے انکوائری کمیشن کا سربراہ ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل ہائی پاورڈ کمیشن بنانے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق صحافی ارشد شریف قتل کیس کی انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شکور پراچہ پی سی او جج نکلے۔ پی سی او جج شکور پراچہ کیخلاف کرپشن کے الزام میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

جاس ریفرنس کی کارروائی، سزا سے بچنے اور پنشن کے حصول کیلئے پی سی او جج شکور پراچہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے ساتھ پیش آنے والے گرفتاری کے واقعے پر بھی شکور پراچہ کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button