تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ضعیف خاتون کی بہادری : ڈاکو کو کیسے بھگایا؟ ویڈیو وائرل

امریکہ میں ایک 76 سالہ ضعیف خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو ڈاکو کے ہاتھوں لٹنے سے بچالیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے معمر خاتون کی بہادری کو بے حد سراہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ایک کار سوار ڈاکو ایک معمر شخص سے کچھ چھیننے کی کوشش کررہا ہے کہ اسی دوران اس کے پڑوس میں رہنے والی فائی نامی خاتون دیکھتے ہی اس جانب دوڑ پڑیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون اپنی چھڑی کے سہارے چور کی طرف تیزی سے جاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور ان کا کتا جرمن شیفرڈ بھی ان کے ساتھ ہے۔

جب ڈاکو نے اس خاتون کو اپنی جانب آتے دیکھا تو وہ گھبرا گیا اور اس شخص کو لوٹنے کے بجائے اور کوئی نقصان پہنچائے بغیر اپنی جان بچانے کیلیے تیزی سے فرار ہوگیا۔

اس ویڈیو کو 12ہزار سے زائد مرتبہ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا اور صارفین معمر خاتون کی اس دیدہ دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button