تازہ ترینتحریکخبریں

شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر ظہور کی مدعیت میں شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا اور دیگر پر فراڈ، ریکارڈ ٹمپرنگ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور ثناء اللّٰہ عباسی نے جعلی وارنٹس تیار کروائے، صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللّٰہ عباسی نے جھوٹے مقدمے درج کروائے۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان نے بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں، ملزمان نے غیر قانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کیا اور اسے استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button