تازہ ترینتحریکخبریں

فیصلے کے اندر تبدیلی اور دباؤ کی خبریں آ رہی ہیں، ملیکہ بخاری

تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا عمران خان کی نااہلی سے متلعق کیس کے بارے میں کہنا ہے کہ فیصلے کے اندر تبدیلی اور دباؤ کی خبریں آرہی ہیں۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک ممبر پر دباؤ ہے وہ فیصلے پر دستخط نہیں کر رہے ، کچھ ایسے ذرائع ہیں جو دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروا رہے ہیں، ن لیگ کے ممبران دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروا رہے ہیں۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کا طریقہ کار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button