تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پشاور سے جدہ کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1461 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق مسافر صاحب دین نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button