تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جو پلان کررہے ہیں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف اُن تک ہی محدود ہے، کیونکہ اُن کی ہرچیز ریکارڈ ہو رہی ہے ۔

قبل ازیں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button