تازہ ترینخبریںدنیا

روسی فوجی اڈے پر حملہ، 11 رضاکار ہلاک

روس میں یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے میں فوجی ٹریننگ گراؤنڈ میں فائرنگ سے 11 رضاکار ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق سینٹر میں رضاکار دستوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کی ٹریننگ دی جارہی تھی اس دوران 2 رضاکار اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے، جنہوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 15 فوجی رضاکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق سابق سوویت ری پبلک سے ہے، اس سلسلے میں حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے 3 لاکھ روسی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کے لیے متحرک کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button