تازہ ترینخبریںکاروبار

ہوشربا مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی، وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگ لی

شمالی افریقی ملک الجزائر کے وزیراعظم نے ملک میں اشیائے ضروریہ کی قلت اور ذخیرہ اندوزی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایمن بن عبد الرحمن نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی پالیسی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے تمام شہریوں سے معافی کا طلب گار ہوں، جنہیں اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مشکلات در پیش رہیں

وزیرا عظم نے اعلان کیا کہ ملک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کیونکہ اس مافیا نے جزائر کی خود مختاری سے کھیلا جس کے باعث ہم خود کفیل ہونے کے باوجود درآمدات کرنے پر مجبور ہوئے اور ہمارے وسائل ضائع ہوئے۔

پارلیمنٹ میں دئیے گئے پالیسی بیان میں الجزائر کے وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ ملک میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے، تمام اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ تاجروں نے ملی بھگت کرتے ہوئے خوراک کی ذخیرہ اندوزی کا مکروہ دھندا شروع کردیا ہے تاکہ حکومت قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہو اور اور وہ خوراک کی مصنوعات پر اپنی اجارہ داری قائم کرسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button