تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کیلئے آج یا کل تک اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

جس پر ایم ڈی واسا نے بتایا فروری سےواٹرمیٹرنگ کی تنصیب کاعمل شروع ہوگا، عدالت نے ریمارکس دیئے یہ مستقبل اورموجودہ نسل کی بقا کاسوال ہے۔

وکیل واسا عرفان اکرم کا کہنا تھا کہ عدالتی اقدامات سےپہلی بارزیرزمین پانی کی سطح بلند ہوئی، زمین پر موجود پانی کےاستعمال کے منصوبے لائے جائیں، جس پر عدالت نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے ایپ بنائی جانی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کیلئے آج یا کل تک اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ اجلاس میں اقدامات کو حتمی شکل دیکر فوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں، جہاں جہاں اسموگ کاباعث بننے والی فیکڑیاں اور کارخانے ہیں، فوری بند کیے جائیں۔

عدالت نے ہدایت کی ٹیموں کی نقل وحرکت کے لئے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا تو چیف سیکرٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔

عدالت نے ایئرکوالٹی جانچنے کے آلات 2 ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا آلات کی خریداری کیلئے محکمہ پلاننگ ایک ہفتے میں فنڈز جاری کرے، عدالت کوکسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کے فنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کر ادا کئے جائیں

عدالت نے دھواں چھوڑنےوالی فیکڑیاں فوری بند کرانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ باقیات جلانے سے روکنے کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا، غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button