تازہ ترینخبریںدنیا

یورپی ملک نے روس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

توانائی کے بحران کا شکار ہونے کے بعد یورپی ملک بلغاریہ نے روس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور روسی ایندھن پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک میں توانائی کے شدید بحران کے بعد بلغاریہ نے روسی ایندھن پر یورپی یونین کی پابندیوں پر سے عارضی طور پر پابندی اٹھا لی ہے

رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کی قومی پریس سروس نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلاع دی ہے کہ توانائی کی کمی کا شکار بلغاریہ کے نے روسی ایندھن پر یورپی یونین کی پابندیوں کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دے گا اور آٹو موٹیو فیول فراہم کرنے والی روسی کمپنیاں ملک میں قلت کے باعث 2024 کے آخر تک پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس حوالے سے بلغاریہ نے 10 اکتوبر 2022 کے بعد روسی فیڈریشن سے آٹوموٹیو فیول سپلائرز کے ساتھ نئے ریاستی معاہدوں اور فریم ورک کے معاہدوں کو مکمل کرنے کی اجازت دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button