تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کو فراڈیا قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈیا ہے، امپورٹڈ حکومت کا نام نہاد سربراہ آصف علی زرداری کا پیٹ پھاڑنے کی بات کرتا رہا

راجہ بشارت نے کہا: ’اب شہباز شریف پوری ڈھٹائی کے ساتھ آصف علی زرداری کی گود میں بیٹھا ہے جس کا بیٹا اشتہاری، بھائی سزا یافتہ اور مفرور ہے۔ وزیراعظم خود بھی پیشیاں بھگت رہا ہے جس کا پورا ٹبر ہی جھوٹا ہے‘۔

قرارداد میں کہا گیا کہیہ لوگ آج تک لندن فلیٹس سے متعلق اپنا مؤقف ایک نہ کر سکے، یہ ایوان حواس باختہ وزیر اعظم کے ریمارکس کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ ہی لیں، ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر وزیراعظم کے منصب کو رسوا کرنا چھوڑ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button