تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، دارالحکومت ‘کنٹینر سٹی’ میں تبدیل

تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت ‘کنٹینر سٹی ‘ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث فیض آباد کے بعد ریڈ زون کے اطراف بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

ٹرالرزکی بڑی تعداد کنٹینرزلیکر سرینہ چوک پہنچ گئی ہے، جہاں کنٹینرز کو سرینہ چوک کے مختلف اطراف میں لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی پولیس نے ریڈ زون جانے والے متعدد راستے پہلے ہی کنٹینرز رکھ کر بند کر رکھے ہیں اب نادرا چوک اور ڈی چوک کو بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سے ریڈ زون انٹری پوائنٹ پر بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے اعلان کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دوران اسلام آباد کے تمام درسگاہوں میں چھٹیاں کرنے اور امتحانات بھی ملتوی کر دئیے جائیں گے۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلد ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دوں گا۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کیساتھ ہے چوروں اور ڈاکوؤں کیساتھ ہیں، مافیاز لوگوں کے ضمیر خریدتے، ڈراتے دھمکاتے یا لوٹا بناتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں کال دوں گا میانوالی والوں تیاری کر لو، مجھے لگتا ہے صرف میانوالی والے ہی اسلام آباد بھر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button