تازہ ترینخبریںکاروبار

حکومت نے پیراسٹامول گولی کی قیمت بڑھا دی

وفاقی حکومت نے پیراسٹامول گولی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیراسٹامول گولی کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کمپنیز نے پیراسٹامول گولی کی قیمت میں 98 پیسے اضافےکا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیز نے پیراسٹامول گولی کی قیمت 2روپے 68 پیسےکرنےکامطالبہ تھا۔ پیراسٹامول کی موجودہ فی گولی قیمت 1روپے70پیسےہے اور اضافےکےبعدپیراسٹامول گولی کی نئی قیمت ڈھائی روپے ہو گی۔

دو روز قبل وزارت صحت نے پیراسٹامول کے ریٹیلر مارجن کی حد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پیراسٹامول فارمولہ کے سیرپ، گولیوں، سسپنشن پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیز پیراسٹامول پر ریٹیلرکو 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹیلرمارجن ڈرگ ڈسکاؤنٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ رولز 2006 کے تحت مقررہوا ہے جبکہ فریقین ریٹیلرمارجن پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فیصلے پر فریقین کے اعتراضات زیر غور لائے گی۔

دوسری جانب پی پی ایم اے نے پیراسٹامول کے ریٹیلر مارجن مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button