تازہ ترینخبریںسپورٹس

ساف ویمن کپ: پاکستان نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دے کر اپنی فتح کا ریکارڈ بنا دیا

ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ 7 گول سے ہرا دیا۔

 کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹیم شروع ہی سے چھائی رہی اورنادیہ خان کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے ایک دو نہیں بلکہ چار گول سکور کیے۔

رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک گول بنایا۔ پاکستان 7 گول کیے تاہم مالدیپ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبالر بن گئیں جبکہ گولز کے اعتبار سے بھی یہ پاکستان ویمنز کی سب سے بڑی فتح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button