تازہ ترینتحریکخبریں

آرمی چیف کو ملازمت میں توسیع دینے کی بات کبھی نہیں کہی ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی، آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک مؤخر کرنے پر بات کی۔

عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ستمبر میں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، احتجاج کی کال زیادہ دور نہیں رواں مہینے ہی دوں گا۔ نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو بلکہ ہمیشہ کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہونی چاہیے ، کوئی ایسی بات نہیں کی تھی جس پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا، دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔

نواز شریف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب پاکستان آئے گا تو تاریخی استقبال کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کا نہیں ن لیگ کا ہے، مائنس ون فارمولا  لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کو معلوم ہے عمران خان کے ہوتے ہوئے میچ نہیں جیت سکتے۔

اپنی گرفتاری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ جب میری گرفتاری کی باتیں کی جا رہی تھیں تو اپنا بیگ تیار کر لیا تھا، بیگ میں کتابیں رکھی تھی تاکہ جیل میں مطالعہ کرتا رہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button