تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

پاکستان کیساتھ بے پناہ ناانصافی کا دنیا ازالہ کرے ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بےپناہ ناانصافی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کہا گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان کو سیلاب کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سیلاب متاثرین یاد رکھیں کہ کس نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی، عوام یاد رکھیں گے کہ کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جلد پانی اتر جائے گا، لوگ اپنے گھروں میں آباد ہوجائیں گے۔ہم جانتے ہیں ملک اس وقت کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے علم میں ہے کون کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا ہے ، ارکان کابینہ وڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنے ذمے داریاں نبھا سکتے ہیں۔ ارکان کابینہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ریلیف کےکارخیر میں حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button