تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

جس میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد کی ریکارڈسطح پرپہنچی جبکہ جولائی 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد کی سطح پرتھی۔

پی بی ایس کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر آلو، ٹماٹر، سبزیاں، دالیں، انڈے و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سبزیاں 13.44 فیصد، دال ماش 12.4 فیصد، دال مسور 11.7 فیصد ، انڈے 7.5 فیصد، دال چنا 6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا آلو کی قیمتوں میں 5 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ریڈی میڈ گارمینٹس 7.8فیصد مہنگے ہوئے۔

سالانہ بنیادوں پر دال مسور کی قیمتوں میں 114 فیصد ، پیاز 90 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کوکنگ آئل 74 فیصد ، چکن 60 فیصد اور دودھ 25 فیصد مہنگا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button