تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ: سپر فور میں انٹری کیلئے پاکستان کو آج ہانگ کانگ کو ہرانا ہوگا

ایشیا کپ کے گروپ اے میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، سپر فور مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہو گا۔

شارجہ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بظاہر تو دونوں ٹیموں کا کوئی موازنہ نہیں، لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی میچ کا نتیجہ بدل دیتے ہیں۔

اس میچ کی اہمیت دونوں ٹیموں کیلئے اس وجہ سے بھی ہے کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کا ریکارڈز، اعداد و شمار، تجربہ اور مہارت کسی بھی اعتبار سے موازنہ نہیں بنتا ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم میں بابر حیات، کنچت شاہ اور ذیشان علی وہ پلیئر ہیں کو پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، جبکہ ٹیم پاکستان میں بیٹر ہو یا بولر ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔

نسیم شاہ کچھ فٹنس مسائل کا شکار ہیں وہ آج ایکشن میں ہوں گے یا نہیں فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس گروپ سے بھارت کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

دوسرے گروپ سے افغانستان نے 2 اور سری لنکا نے 1 میچ جیت کر فائنل فور میں جگہ بنائی ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 2 میچ ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button