انتخاباتتازہ ترینتحریکخبریں

این اے 22 مردان : عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

الیکشن ٹریبونل نے خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 22 مردان کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجاز انور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی استعمال کی اشیاء الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں، جن اشیاء کو ظاہر کرنا تھا الیکشن کمیشن میں ان کی قیمت ظاہر کی گئی۔

عمران خان کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی کوئی بیٹی نہیں، بیٹی کے حوالے سے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں،  درخواست بھی زائدالمیعاد ہے، وقت پر اعتراض جمع نہیں کیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجاز انور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button