تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھجوادی گئیں

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھجوا دی گئیں۔

میڈیکل رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر شجیع کی طرف سے بھجوائی گئیں، میڈیکل رپورٹس میں ایکو، ای سی جی اور سی ٹی اسکین کی رپورٹس شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق شہباز شبیر گل طبی طور پر صحت مند ہیں، ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہباز شبیر گل کو دمہ کی بیماری ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ میں 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل تھے، بورڈ میں نیورو، سرجری، کارڈیک، میڈیسن، آرتھوپیڈک کے پروفیسر ڈاکٹرز شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button